Friday, 18 October 2024, 08:04:09 am
 
کپاس کی صنعت کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا جائیگا،وزیر خوراک
July 19, 2024

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے کپاس اور کپاس بیلنے کی صنعت کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے ٹریک اور ٹریس کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کاٹن گنرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مدد سے ''کاٹن کنٹرول ایکٹ'' مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

دیہی معیشت میں کپاس کی صنعت کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومت GINNERS کو کپاس اور اس کے بیچوں پر سیلز ٹیکس پر ریلیف فراہم کرنے کی  تجاویز پر غور کرے گی۔

وفد نے وزیر خوراک کو بتایا کہ گزشتہ سیزن کے دوران ملک میں چوراسی لاکھ گانٹھ کپاس کی پیداوار ہوئی اور موثر پالیسیوں کے ذریعے یہ پیداوار دو کروڑ گانٹھ تک لے جائی جاسکتی ہے۔