Monday, 30 December 2024, 08:54:00 pm
 
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جمعے کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے
September 19, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جمعے کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے ۔

انوارالحق کاکڑ اپنے خطاب میں جموں وکشمیر کے تنازعے سمیت علاقائی اور عالمی اہمیت کے متعدد مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریںگے ۔

وہ ملک کی اقتصادی بحالی کو مستحکم بنانے اور ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے اپنی نگران انتظامیہ کے نمایاں اقدامات کی تفصیل بھی بیان کریںگے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم مختلف ملکوں کے رہنماؤں بین الاقوامی اداروں اور انسانی خدمت کی تنظیموں کے سربراہوں اورکارپویٹ لیڈروں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریںگے۔

وہ ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں کو بھی وقت دیںگے ۔

ان کی آج نیویارک میں مصروفیات میں عالمی ترقیاتی اقدام اور پائیدار ترقیاتی اہداف سربراہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب شامل ہے ۔

وزیراعظم ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دوطرفہ ملاقات کرینگے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت میں بھی شرکت کریںگے ۔

جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کا موضوع ہے اعتماد سازی اور عالمی یکجہتی کا احیا 2030 کے ایجنڈا اور سب کیلئے امن ، خوشحالی ، ترقی اور پائیداری کی جانب پائیدار ترقیاتی اہداف پراقدامات میں تیزی ۔