Friday, 20 September 2024, 02:54:41 am
 
حکومت آئینی پیکیج پر مشاورت کررہی ہے،بیرسٹر عقیل ملک
September 19, 2024

قانونی امور کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئینی پیکیج پر مشاورت کررہی ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار ایسوسی ایشز اور کونسلز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔