Friday, 20 September 2024, 02:51:01 am
 
حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئےاقدامات کر رہی ہے،احسن
September 19, 2024

سردار میر ہزار خان مری کی زندگی پر تحریر کردہ کتاب’’مزاحمت سے مفاہمت تک‘‘ کی تقریب رونمائی پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں ہوئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان خوشحال صوبہ بن جائے گا ۔

 انہوں نے کہاکہ  وفاقی حکومت نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک سو تیس ارب روپے مختص کیئے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ صوبے بھر میں رابطے یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔

’’میر ہزار خان مری۔ مزاحمت سے مفاہمت تک ‘‘کے مصنف معروف  کالم نگار اور کہانی نویس عمار مسعود ہیں۔

کتاب میں ہزار خان کی زندگی کے تغیر تبدل کے حوالے سے بلوچستان کی سیاست اور موجودہ حالات کی کشیدگی کا ذکر ملتا ہے۔

میر ہزار خان نے وطن واپسی پر ریاست سے مفاہمت کا سفر شروع کیا۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کیا۔