Sunday, 10 November 2024, 04:12:02 am
 
پاکستان، روس کا تجارت،معیشت میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم
September 19, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے روس کے ساتھ تجارت ، معیشت ، توانائی ، روابط اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کااظہار کیا ہے ۔

شہبازشریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں روس کے نائب وزیراعظم ALEXEI OVERCHUK سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ روس کے وزیراعظم  MISHUSTIN  MIKHAILکو آئندہ ماہ پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں روسی نائب وزیراعظم ALEXEI OVERCHUK  اوران کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کو ملکی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح سمجھتا ہے۔

روسی نائب وزیراعظم   ALEXEI OVERCHUK  نے پرجوش خیرمقدم پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے روس کے عزم کا اعادہ کیا  انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان تعمیری اورباہمی مفاد پرمبنی تعلقات کو اجاگر کیا۔

فریقین نے مسلسل روابط برقرارکھنے پراتفاق کیا ۔

پاکستان اور روس کے درمیان وزیراعظم کی موجودگی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

مفاہمت کی یادداشت کے اہم نکات میں تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت ، سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ملکوں کی مشترکہ ہم آہنگی اور خواہش شامل ہیں۔