Friday, 20 September 2024, 03:07:17 am
 
قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،وزیراطلاعات
September 19, 2024

File photo

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت صرف پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق حاصل ہے ۔

آج ٹیلی ویژن پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے اور اس کی بالادستی اور خودمختاری کو برقراررکھا جاناچاہیے ۔

وفاقی وزیر نے پارلیمانی خود مختاری کو سربلند رکھنے اور اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کا خیال رکھنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کردار کو بھی سراہا.

الیکشن کمیشن کے نام ایک خط میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کے حوالے سے سپیکرقومی اسمبلی کے موقف کی حمایت اور تعریف کرتے ہوئے عطا ء اﷲ تارڑ نے عزم ظاہر کیاکہ وہ پارلیمانی خودمختاری کو سربلند رکھنے میں اپنا مثبت کردارادا کرتے رہینگے۔