Friday, 20 September 2024, 02:17:20 am
 
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ، تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم
September 19, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کیلئے برطانوی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت کی ترجیحات خصوصاً ملک کو درپیش اقتصادی مسائل سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شہبازشریف نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیںاور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں بھی ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

برطانیہ کی ہائی کمشنر نے پاکستان کے لئے برطانوی حکومت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔