Wednesday, 23 October 2024, 05:59:10 am
 
پشاور ریجن نےکراچی وائٹس کو شکست دیکر پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا
November 19, 2023

آج(اتوار) کو راولپنڈی میں پشاور ریجنز کی ٹیم نے کراچی وائٹس کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

کراچی وائٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکتیس اعشاریہ دو اوورز میں ایک سو تین رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

پشاور ریجنز نے مقررہ ہدف سترہ اعشاریہ دو اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔