Thursday, 26 December 2024, 05:15:22 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا عالی کدل کے شہداء کوخراج عقیدت
November 19, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر یوںکے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے عالی کدل، سری نگر کے شہدا ء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1992 میں آج ہی کے دن بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے عالی کدل میں ممتاز نوجوان مزاحمتی رہنما شیخ عبدالحمید اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا۔

ان کی میراث کی یاد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالی کدل کے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ کشمیری عوام کے دلوں میں نقش رہیں گی۔