Thursday, 12 September 2024, 05:56:34 pm
 
پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ تمنا بیگم کی بارہویں برسی
February 20, 2024

پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ تمنا بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔

نامور اداکارہ لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

بعد میں انہوں نے تھیٹر ڈراموں اور فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تمنا بیگم نے طلعت اقبال اور وحیدمراد سمیت مشہور ستاروں کے ساتھ کام کیا اور ان کی فلموں نے ناظرین میں خاصی پذیرائی حاصل کی۔

وہ دو ہزار بارہ میں آج کے روز گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کرگئیں۔