Monday, 21 April 2025, 03:16:06 pm
 
غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کا انخلاءجاری
April 20, 2025

غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز چار ہزار ایک سو تیس سے زیادہ غیرقانونی افغان باشندوں کو اپنے وطن بھیجا گیا۔

پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد اب نولاکھ چھہتر ہزار ننانوے ہوگئی ہے۔

حکومت غیر قانونی، غیرملکیوں اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کی باوقار واپسی یقینی بنارہی ہے۔

حکومت واپس جانے والوں کو بہترین کھانا اور صحت کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔