Monday, 21 April 2025, 02:46:20 am
 
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
April 20, 2025

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستانی قیادت سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔