پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے لاہور اور باکو آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں جو عالمی روابط میں توسیع اور سیاحت کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔
لاہور میں پروازوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت ملکی معیشت اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت ہوابازی نے پی آئی اے کی بحالی کیلئے نمایاں کوششیں کی ہیں۔