دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منارہی ہے۔
اس موقع پر تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ادھر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کیلئے ملک میں گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
صدر اور وزیراعظم نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے آئین میں اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور ہم پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد اور ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو سراہا۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک جامع' خوشحال اور متحد پاکستان کیلئے مسیحی برادری اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔