Monday, 21 April 2025, 03:46:24 am
 
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا شاندار مہمان نوازی پر افغان عبوری وزیر خارجہ سے اظہار تشکر
April 20, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کی۔

انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ کابل کے دوران ان کے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنمائوں نے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفادکیلئے کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔