Wednesday, 23 October 2024, 05:59:20 am
 
حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران مکمل ہڑتال کی اپیل
June 20, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے خلاف احتجاج کیلئے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ہڑتال کا مقصد بی جے پی کے زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے اس کے کشمیر مخالف ایجنڈے اور غیر قانونی قبضے کو مسترد اور خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے مطالبے کا اعادہ کرنا ہے۔