Wednesday, 23 October 2024, 05:59:15 am
 
مریم نوازکی عید پر آلائشوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگانے پر انتظامیہ کومبارکباد
June 20, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کوٹھکانے لگانے کے مشن کی کامیابی سے تکمیل پر خدمات عامہ کے اداروں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر حفاظتی انتظامات بھی اطمینان بخش رہے۔

انہوں نے صفائی برقرار رکھنے کے لئے عوام کے حکومت سے تعاون کو بھی سراہا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہروں کی تزئین و آرائش اور صفائی کا عمل اسی جذبے اور لگن سے جاری رہنا چاہیے۔