شہید پولیس کانسٹیبل آصف حیات کی نماز جنازہ آج کوہاٹ میں ادا کی گئی۔
ان کی نماز جنازہ میں پولیس اور فوج کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔
پولیس کانسٹیبل آصف حیات کو شرپسندوں نے اس وقت گولی مار کر شہید کردیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔