Saturday, 21 September 2024, 06:20:08 am
 
عدالتی عمل کی شفافیت کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس نافذ کیا گیا، تارڑ
September 20, 2024

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مفاد عامہ اور عدالتی عمل کی شفافیت کے فروغ کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس 2024 نافذ کردیاگیا ہے۔

آج ( جمعہ کو )ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت کسی مقدمے میں عدالت عظمی کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پراپیل کا حق بھی دیاگیا ہے ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ چینی گروپ RUYI کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ RUYIگروپ ان پارکس میں اپنی کپڑے کی فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے ایک سو سے زائد چینی کمپنیوں کو دعوت دے گا انہوں نے کہا یہ سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔