وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات آج (جمعہ کو)اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ اورچین کے RUYI SHANDONG گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
معاہدے کے تحت چین کا RUYI گروپ پاکستان میں عالمی معیار کے ٹیکسٹائل پارک قائم کرے گا ۔
شہبازشریف نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لینے پر RUYI گروپ کی تعریف کی ۔
چیئرمین RUYI گروپ QUI YAFU نے کہا کہ گروپ سرمایہ کار کے طورپر نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کے طورپر پاکستان آیا ہے ۔