Saturday, 21 September 2024, 06:18:41 am
 
وزیرپیٹرولیم کی چینی کمپنیوں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
September 20, 2024

وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے چین بالخصوص Shaanxi صوبے کے صنعتکاروں کو پاکستان میں توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(جمعہ کو) چین کے صوبے Shaanxi میں Xi an کے مقام پر آٹھویں سلک روڈ بین الاقوامی ایکسپو کے ضمن میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کیلئے چین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیرپیٹرولیم نے پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے اور ایکسپو میں پاکستان کا پویلین لگانے میں مدد دینے پر Shaanxi حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایکسپو میں پاکستان کی شرکت وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اس سال کے شروع میں Xian کے دورے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم کے کنوئیں کھودنے، تیل صاف کرنے اور اسکی ترسیل اور کوئلے کی کان کنی میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی سرگردہ کمپنیاں Shaanxi کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں تاکہ سرمایہ کاری مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے تعاون کیا جائے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے مشترکہ اور پائیدار ترقی، دیرپا دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے لئے ملکر کام کرنے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔