چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو ججوں کی کمیٹی کا تیسرا رکن نامزد کیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے آج جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق چیف جسٹس نے 2024 کے آرڈی نینس نمبر آٹھ کے تحت ترمیم شدہ سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کی دفعہ دو کی شق ایک کے تحت ججوں کی کمیٹی کی ساخت میں تبدیلی کی ہے۔