پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج(پیر) کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ (ر) جسٹس مقبول باقر سے ملاقات کی۔
اِس موقع پر دوطرفہ تجارت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے غزہ کے معصوم فلسطینی شہریوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین سالانہ تجارت دو ارب چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دونوں رہنمائوں نے تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ملاقات میں بینکنگ فارمولہ سسٹم کے قیام، تجارت اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔