Thursday, 30 May 2024, 02:50:58 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک و گرم رہے گا
April 21, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،وزیرستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد ،گلگت اورمظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور بائیس کراچی چھبیسپشاور پندرہکوئٹہ ا ور مری نو ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں اٹھارہ ،Leh ایک،شوپیاںآٹھ اور بارہ مولہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ