Saturday, 27 July 2024, 08:29:16 am
وزیراعظم کا پاکستان کوامن اور سیاسی رواداری کا گہوارہ بنانے کی ضرورت پر زور
April 21, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کو عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کے تصورکے مطابق امن اور سیاسی رواداری کا گہوارہ بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے علامہ اقبال کی چھیاسی ویں برسی کے موقع پر ایک پیغام میں نوجوان نسل کو مسلسل جدوجہد اور علم وتحقیق کے ذریعے مستقبل کی راہیں تلاش کرنے کا سبق دیا ۔

شہبازشریف نے کہاکہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی سب کیلئے مینارئہ نور ہے اوران کے فلسفے کی روشنی میں ہم انسانیت کے بلند ترین مقام تک پہنچ سکتے ہیں ۔