Thursday, 12 September 2024, 04:33:36 pm
 
وزیراطلاعات کا اسلام آباد میں قومی فلم پروڈکشن انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح
May 21, 2023

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت فلم سازی کے فن کو فروغ دے رہی ہے کیونکہ یہ اہم مسائل پر معلومات کی فراہمی اور آگاہی پھیلانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

وہ آج (اتوار)اسلام آباد میں قومی فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ با صلاحیت نوجوانوں کو فلم سازی ، اداکاری اور دوسرے متعلقہ شعبوں میں تربیت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن ہمارا قومی ورثہ ہیں جن کا ڈھانچہ وسیع اور تاریخی نوعیت کا ہے۔انہوں نے ان قومی اداروں کی عظمت رفتہ کی بنیاد پر ان کے حال اور مستقبل کو شاندار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے پہلے اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل علی خان نے کہا کہ ادارہ آئندہ ماہ سے مختصر کورسز کا آغاز کرےگا جن میں نامور فنکار نوجوانوں کو تربیت

دیں گے۔