خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی بحالی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت آئی ٹی، توانائی ، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح ایس آئی ایف سی کی وجہ سے سعودیہ عرب، بحرین، قطر، کویت ، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی قائم ہوئے ہیں۔
حکومت کی ایس آئی ایف سی میں خصوصی دلچسپی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔