ایس آئی ایف سی کی بدولت سال 2024-25 کے دوران توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک سوبیس فیصداضافے کے ساتھ585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
گزشتہ سال کی اسی مدت میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 266.3 ملین ڈالر تک تھی۔غیرملکی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ اہم شعبوں میں ترقی کی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق دیگر اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافے کے ساتھ 771 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔یہ پیشرفت ایس آئی ایف سی کی ہموار سرمایہ کاری کے عمل او ر منصوبوں پر تیز عمل درآمدکا منہ بولتا ثبوت ہے۔