قازقستان کے نائب وزیر برائے خارجہ امور علیبیک بکائیف نے آج اسلام آباد میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک زرعی شعبے میں پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔
دونوں اطراف نے صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔