وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں سرکاری خریداری اور خدمات کے حصول میں شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات آج (جمعرات کو )اسلام آباد میں سرکاری خریداری اور اچھے نظم ونسق کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں خریداری کے عمل میں شفافیت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ جائیگا۔
وزیراعظم نے تمام سرکاری محکموں کو E-Procurement استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی پی آر اے آرڈیننس اور متعلقہ قواعدوضوابط مکمل کرلئے گئے ہیں اور بہت جلد ای ترامیم کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائیگا۔