Thursday, 26 December 2024, 06:51:33 pm
 
وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
November 21, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے لاہور میں ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے بلوچستان کو دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور ملک میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

اپنی جانب سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔