Thursday, 26 December 2024, 07:00:22 pm
 
سکھ یاتریوں کے وفد کا لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
November 21, 2024

امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ کے سکھ یاتریوں کے وفد نے آج لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

آپریشن کمانڈر محمد شفیق نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اظہار تشکر کرتے ہوئے، یاتریوں نے سکھوں کے مذہبی مقامات پر حفاظتی انتظامات کی تعریف کی اور پاکستان میں ملنے والی محبت اور احترام کو اجاگر کیا۔

زائرین نے گوردواروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنے اور تمام زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ کو یقینی بنانے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔