Wednesday, 23 April 2025, 12:04:33 pm
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
April 22, 2025

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہہنچے ہیں۔

ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع Yashar Guler نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماء دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اوراہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔