Thursday, 12 September 2024, 06:21:17 pm
 
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرحل کرائے،اے پی ایچ سی کی اپیل
May 22, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ فوری مداخلت کے ذریعے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارد ادوں کے مطابق حل کرے۔

سرینگر میں اے پی ایچ سی کے رہنمائوں کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں یقینی بنائے گئے کشمیری عوام کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔

اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی روز مرہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرنے والے بھارتی حکومت کے مظالم اور فوجی محاصروں کا خاتمہ کرے۔