Monday, 22 July 2024, 08:12:27 pm
ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار
September 22, 2023

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

 فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی

*بابراعظم (کپتان)

*شاداب خان (نائب کپتان)

*عبداللہ شفیق

*فخر زمان

*امام الحق

*حارث رؤف

* افتخار احمد

*شاہین آفریدی

*محمد رضوان

*محمد نواز

*محمد وسیم جونیئر

*حسن علی

*سعود شکیل 

*سلمان آغا

*اسامہ میر

ریزرو کھلاڑی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ ورلڈکپ کے لیے تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے جن میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔