Thursday, 19 December 2024, 01:54:32 pm
 
احساس پروگرام کیلئے دو سوساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
October 23, 2021

فائل فوٹو

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کیلئے دو سو ساٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ) لاہور میں احساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز اندراج کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کیلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں ،کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔