Thursday, 12 September 2024, 06:13:16 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
November 23, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور سموگ چھائی رہیگی۔ملک کے دیگر علاقوںمیں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد آٹھ ڈگری سینٹی گریڈلاہور چودہکراچی اکیسپشاور نوکوئٹہ اورمظفرآباد ساتگلگت چھ اورمری پانچ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںکشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودا وربارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم خشک اورسردرہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں تیرہ،Leh منفی پانچ، پلوامہ صفر، اننت ناگ تین، شوپیاں چار اور بارہ مولا میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔