Thursday, 26 December 2024, 06:58:44 pm
 
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ
November 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اورہسپتال کے ایم ایس اور شعبہ امراض گردہ کے سربراہ سمیت چھ افسران کو شدید غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔

انہوں نے ڈائیلاسز کے دوران ایڈز پھیلانے پر ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کی۔

وزیراعلیٰ نے ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی ذاتی طور پر تحقیقات کیں۔

مریم نواز نے کہا کہ استعمال شدہ سرنج ایڈز کے پھیلائو کا سب سے بڑا سبب ہیں۔

انہوں نے شعبہ امراض قلب اور دوسرے وارڈز کا بھی جائزہ لیا۔