Tuesday, 29 April 2025, 09:38:05 am
 
وزیر دفاع کا تحریک انصاف کی ملک دشمن سرگرمیوں پروائٹ پیپرجاری کرنے کااعلان
December 23, 2024

File Photo

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی چیئرمین کی بدعنوانی اور ملک دشمن سرگرمیوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے 25مجرموں کو سزا ہو چکی ہے اور اس گھنائونے جرم میں ملوث دیگر افراد کے مقدمات کا بھی جلد فیصلہ ہو جائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند مخصوص عناصر کی ایماء پر ایک منظم اور تربیت یافتہ ہجوم نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 9مئی کے افسوسناک واقعات میں منظم انداز میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لئے قومی دفاع کو چیلنج کرنا ملک کیلئے انتہائی تشویشناک ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بدعنوانی عروج پر تھی اور اس کے بانی نے بھی اربوں روپے اپنے لوگوں میں بانٹے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ملک میں نو مئی جیسے واقعات دہرانے کی اجازت نہیں دے گی۔