Sunday, 05 May 2024, 12:28:40 am
امیر مقام کی متعلقہ حکام کو بارش متاثرین کی مالی معاونت یقینی بنانے کی ہدایت
April 24, 2024

کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افراد کو مالی معاونت یقینی بنائیں جن کے گھر حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

وہ حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں این ڈی ایم اور پی ڈی ایم اے کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے ۔

وفاقی وزیر کو حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بتایاگیا ۔

پی ڈی ایم اے کے حکام نے وفاقی وزیر کو بتایاکہ بارش سے ہونے والے واقعات میں تینتیس بچے، چودہ مرد اور بارہ خواتین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے ہیں۔