Friday, 17 May 2024, 08:58:20 am
کولمبیا کا غزہ میں مظالم پر اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ
May 02, 2024

کولمبیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

یہ اعلان کولمبیاکے صدر Gustavo-Petroنے بوگوٹامیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کولمبیاکے صدرنے اسرائیل کے وزیراعظم کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا اورعالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر اس مقدمے میںفریق بننے کا اعلان کیا جس میں اسرائیل پرفلسطینیوں کی نسل کشی کاالزام عائد کیاگیاہے۔