Tuesday, 21 May 2024, 10:26:49 pm
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
May 01, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے حوالے سے فلسطینی حکام کی اطلاعات کی غیرجانبدارتحقیقات کامطالبہ کیاہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفترمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ آزادانہ عالمی تحقیقات کے لئے ان اجتماعی قبروں تک فرانزک ماہرین کو فوری طورپررسائی کی اجازت دی جائے۔انہوں نے اسرائیل پرزوردیاکہ وہ جنوبی غزہ کے شہررفاہ پرحملوں سے گریزکرے جوچودہ لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ ہے۔