Saturday, 18 May 2024, 05:41:43 pm
سعودی عرب کا اوآئی سی کے رکن ممالک کے مابین اتحادقائم کرنے پرزور
May 04, 2024

سعودی عرب نے عالمی پلیٹ فارمز پر عالم اسلام کے مقاصد کی حمایت کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی نے گیمبیا میں وزرائے خارجہ کے ابتدائی اجلاس میں کیا ۔

ولید الخریجینے بین الاقوامی جواز اور عرب امن اقدام کی طرف سے تسلیم شدہ فلسطینیوں کیلئے ایک الگ ریاست کے حق سے متعلق سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔