Thursday, 31 October 2024, 01:07:15 am
 
پاک فوج اورایف سی کے خیبرپختونخوا میں قومی ورثہ کے تحفظ کیلئے اقدامات
July 24, 2024

پاک فوج اور فرنٹیر کور شمالی خیبرپختونخوا میں قومی ورثہ کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔

اس سلسلے میں ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں قدیم ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔

اس ریلوے سٹیشن کی تاریخ ایک عجائب گھر کی شکل میں محفوظ کرلی گئی ہے۔

مقامی لوگوں نے پاک فوج اور فرنٹیر کور شمالی کی جانب سے قومی ورثے کے تحفظ کے اقدام کو سراہا ہے۔