Saturday, 27 July 2024, 07:41:30 am
سرکاری میڈیاکورجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی مساوی کوریج کی ہدایت
September 24, 2023

نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سرکاری میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دیں کیونکہ شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وہ اتوار کو ریڈیو پاکستان  کراچی کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے اورسرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے۔

جدید دور کی ضروریات کے مطابق ریڈیو پاکستان کی کارکردگی کو بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی نشریات کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل ریڈیو مونڈیال متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں آمد پر پی بی سی کراچی کے سٹیشن ڈائریکٹر اور دیگرعملےنے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔