Thursday, 02 January 2025, 10:34:33 pm
 
آزادجموں وکشمیرکا77واں یوم تاسیس آج منایا جارہاہے
October 24, 2023

آزادجموں وکشمیرکا77واں یوم تاسیس آج اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایاجارہاہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اپنے منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔ مختلف سماجی ،سیاسی اورعوامی نمائندہ تنظیموں کے زیراہتمام اس دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔اس موقع پر مقررین یوم تاسیس کی تاریخی اہمیت پرروشنی ڈالیں گے۔ کشمیر ی شہداء کے لئے فاتحہ خوانی سمیت تحریک آزادی کشمیرکی جلدکامیابی اور آزادجموں وکشمیر کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔