Tuesday, 03 December 2024, 05:04:05 pm
 
یو اے ای سفیر،وزیراعلیٰ پنجاب کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
November 24, 2023

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے آج لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں توانائی، جنگلات اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ دبئی میں ہونے والے ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں پاکستان پویلین میں پنجاب کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔

اس سے قبل جھنگ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہسپتال پنجاب حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق متحدہ عرب امارات اور پنجاب کے محکمہ صحت کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔