مودی حکومت نے 2023سے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی 193 جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ جائیدادیں ضبط کرنے کامقصد جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے پر کشمیریوں کوسزا دینا ہے ۔
اگست 2019ء میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔