Thursday, 26 December 2024, 07:35:27 pm
 
پنجاب حکومت کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے،عظمیٰ بخاری
November 24, 2024

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست سے متنفر ہیں اور حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں صورتحال معمول پر ہے اور کسی نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر کان نہیں دھرے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مستعد ہے اورکسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اورہرقیمت پر عوام کے جان ومال کا تحفظ کیاجائے گا ۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ، علی امین گنڈا پور نے صوابی سے احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن کسی بھی جگہ احتجاج کا نام ونشان نہیں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کو پی ٹی آئی کی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بچے اور نہ ہی پارٹی کے کسی رکن کے بچے احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سرکاری حکام کو احتجاج میں شرکت پرمجبور کیاجارہا ہے حالانکہ ان کے اپنے صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔