رات شارجہ میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر بانوے رنزبنائے۔جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف سترہ اعشاریہ پانچ اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دوسراٹی ٹونٹی کل جبکہ تیسرااورآخری میچ پیرکوکھیلاجائے گا۔